ڈپٹی روسی وزیراعظم الیکسی اوورچوک دورزوہ دورےپر کل پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق دوطرفہ دورے میں روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ہمراہ ایک وفد بھی اسلام آباد پہنچےگا، روسی ڈپٹی وزیراعظم وفد کے ہمراہ پاکستان کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سے ملے گا۔ روسی ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچوک وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی انڈر سیکرٹری جان باس وفد کے ہمراہ تین روزہ روزہ دورے پر پاکستان آئےہیں ۔ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ جان باس پاکستان کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ، جن میں دوطرفہ امور اور خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بات ہو گی۔