خیبر پختونخوا پولیس نے سوشل میڈیا پالیسی سے متعلق صوبہ بھر کے ریجنل پولیس افیسرز اور ڈی پی اوز کو خط ارسال کردیا۔ خط کے مطابق پولیس افسران و اہلکار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال نہیں کرینگے۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ پولیس کو ٹک ٹاک، انسٹاگرام، واٹس ایپ ، یوٹیوب کا استعمال پر پابندی ہوگی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں خط میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا میں پرسنل اکاونٹ کی ڈی پی پر باوردی فوٹو، اسلحہ، پولیس بیج یا دیگر شواہد اپلوڈ کرنے پر پابندی ہوگی۔
خط کے متن کے مطابق کئی پولیس اہلکار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائےگئے ہیں، پولیس سوشل میڈیا پالیسی کے خلاف ورزی پر آر پی اوز و ڈی پی اوز محکمانہ کاروائیاں کریں۔ سوشل میڈیا استعمال سے محکمہ پولیس کی سالمیت خراب ہوتی ہے سوشل میڈیا استعمال سے دیگر پولیس اہلکاروں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔