مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں نے بھارتی فوج پر خوف طاری کردیا۔ برطانوی اخبار دی گارڈین نے بھارتی افواج اور حکومت کا بیانیہ اڑا کے رکھ دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے حملوں نے بھارتی افواج کو حیران کر دیا۔ حریت پسندوں نے بھارتی فوجیوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں ۔ حریت پسند پہلے سے کہیں زیادہ پُر عزم ہیں، بھارتی فوج کا مورال پست ہے۔ حریت پسندوں نے بھارتی فوجیوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں۔
ہندوستانی افواج کشمیری مجاہدین کی گوریلا جنگی حکمت عملیوں کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ مجاہدین باڈی کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے گھات لگانے کی فلم بناتے ہیں۔ عسکریت پسند اپنے اہداف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بناتے ہیں اور ناہموار پہاڑی علاقے میں غائب ہو جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کشمیری مجاہدین اب بہت بہتر تربیت یافتہ ہیں اور جنگی ساز و سامان کی ترسیل کے لئے وادی کے اندر ڈرونز کا استعمال کرتے ہیں، ہندوستانی فوجی حکام ان عسکریت پسندوں کے بارے میں انٹیلی جنس جمع کرنے میں دشواری کا اعتراف کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا سراغ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔
نئے علاقوں میں گھات لگا کر حملے ہو رہے ہیں، جیسے کہ ہندو اکثریتی علاقہ جموں، جہاں پہلے حملے بہت کم ہوتے تھے، حریت پسندوں نے فوجیوں پر حملہ کرنے، غائب ہونے اور پھر دوسری جگہ حملہ کرنے کے لیے دوبارہ ابھرنے کے نئے حربے اپنائے ہیں۔
ماہرین کے مطابق حریت پسند جدوجہد پر قابو پانے کے لیے ہندوستانی سیکورٹی فورسز کی سر توڑ کوششیں دہلی سرکار کے ان دعوؤں کی تردید کرتی ہے جنکے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد علاقے میں زندگی معمول پر آگئی ہے۔