جولائی کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 5فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی میں برآمدات کی مالیت 10.3 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ جولائی 2023 میں گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 9.8 ارب روپے رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس طرح جولائی 2023 کے مقابلہ میں جولائی 2024 کے دوران گوشت اور گوشت سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 0.5 ارب روپے یعنی 4.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔