چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں گے، پی ٹی آئی ارکان نے کسی دوسرے کو ووٹ دیئے تو کاؤنٹ نہیں ہونگے ،وہ ارکان نااہل ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کسی کو کچھ معلوم نہیں کیا آئینی ترمیم ہونے جا رہی ہے کیا آئینی ترمیم ایسے لائی جاتی ہے80 سے زیادہ ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں۔
چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) ارکان اگر کسی دوسرے کو ووٹ دیں گے تو وہ کاؤنٹ ہی نہیں ہوں گے اور آرٹیکل 63 اے کے تحت وہ نااہل بھی ہوجائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں گے بیرسٹر گوہر نے سماء کے نمائندہ خصوصی ٹکا خان ثانی سے مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔