لیہ میں واپڈا والوں نے آٹھ سال قبل وفات پا جانے والے شہری کیخلاف لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کروا دیا ۔
رپورٹس کے مطابق محکمہ واپڈا نے مردہ شہری پرلڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کروادیالڑائی کا مقدمہ آٹھ سال قبل وفات پانے والے فیض آباد کےعبدالوحیدمرحوم پردرج کرویا گیا
عبدالوحید پر مقدمہ لائن مین آصف رضا کی مدعیت میں درج کروایا گیا آصف رضا نے مرحوم پرگالم گلوچ اور دھمکیاں دینے کے الزامات لگائے۔ آصف رضا کا کہنا تھا کہ ریکوری ٹیم نےعدم ادائیگی پربجلی کا میٹراتارا تو عبدالوحیدآپےسے باہرہوگیا۔