موجودہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے لئے پی ایس ڈی پی فنڈز کا اجراء کردیا گیا،صوبائی نوعیت کے منصوبوں کیلئے 9 ارب 97 کروڑ کے اجراء کی منظوری دیدی گئی۔
دستاویزات کے مطابق رواں سال صوبائی منصوبوں کیلئے 80 ارب 41 کروڑ روپے مختص ہیں،جولائی تا ستمبر 12.40 فیصد فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی،سندھ کو سب سے زیادہ ساڑھے 5 ارب، بلوچستان کو 2 ارب سے زائد ملیں گے۔
پنجاب،خیبرپختونخوا سمیت چاروں صوبوں سے منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں ہیںصوبائی منصوبوں کی تفصیلات ملنے پر فنڈز جاری کردیئےجائیں گے،وفاقی وزارت ترقی و منصوبہ بندی نےصوبائی محکموں کو مراسلہ بھجوا دیا،رواں سال وفاقی پی ایس ڈی پی کا مجموعی حجم 1100 ارب روپے رکھا گیا ہے۔