معصوم بچوں کو ورغلا کر اغوا کرنے والا لالچی درندے کو لاہور پولیس نے خانیوال سے دھر لیا ملزم کی قید سے دو بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا ۔
رپورٹس کے مطابق دولت کی ہوس میں بچے اغوا کرنا پہلے بھیک منگوانا پھرمختلف گینگز کو فروخت کر دینا یہ اس کا کام تھاوہ لالچی درندہ کا جو ٹبی سٹی پولیس کی گرفت میں آ گیا۔
مغوی بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد گھات لگا کر شکار کی تلاش میں رہتا تھاجیسے اور جہاں موقع ملتا بچوں کو ٹرین میں بٹھا کر ساتھ لے جاتا تھا۔اغواء کار کا طریقہ واردات انتہائی ڈرامائی ،غربت اور بے روزگاری کا راگ الاپ کربچوں کے والدین کوجال میں پھنساتا تھا۔
تفتیشی ٹیم نے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کیں ۔ ملزم کا حلیہ واضح ہوا تو اسے خانیوال کے ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا۔ انچارج انوسٹی گیشن آفیسررحمن خاور نے اغواء ہونیوالے دو کم سن مغویوں کو بازیاب کروا لیا ۔ تاہم کتنے بچے اغواء کے بعد فروخت کئے گئے پولیس کے مطابق ابھی تفتیش جاری ہے ۔