سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر کے اعدادو شمار جاری کر دیے گئے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر میں 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر کا حجم 14 ارب 79 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈیپازٹس 3 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 9 ارب 46 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق بینکوں کے ڈالر ریزرو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 33 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔