وسطی امریکا کے ملک نگاراگوا کی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق قانون کی منظوری دے دی۔
نئے قانون کے مطابق سوشل میڈیا پرحکومت سے متعلق غلط معلومات پھیلانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جس میں بھاری جرمانہ اورجیل کی سزائیں شامل ہیں۔ پارلیمنٹ کےبعد بل صدر کے پاس منظوری کیلئے بھیجا گیا ہے۔
قبل ازیں عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست جنوبی آسٹریلیا میں نئے قانون کے تحت سوشل میڈیا کمپنیاں اپنے پلیٹ فارمز 14 سال سے کم عمر بچوں کو استعمال نا کرنے دینے کی پابند ہوں گی۔
نئے قانون کےمطابق سوشل میڈیا کمپنیاں پابندہوں گی کہ وہ بچوں کوسوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں کمپنیوں پر جرمانہ ہوگا۔ ان قوانین کی خلاف ورزی پر والدین اور سوشل میڈیا سائٹ دونوں پر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔