دبئی میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، 24 قیراط سونے کے نرخ 1.75 درہم اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 225.25 درہم پر پہنچ گئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ کے مطابق دبئی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ دس اکتوبر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1.75 درہم اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 225.25 درہم پر پہنچ گیا، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 223.50 درہم تھی۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 1.50 درہم اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 208.50 درہم ہوگئے، گزشتہ روز اس کے نرخ 207 درہم تھے۔
دبئی میں 6 اکتوبر سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 درہم کا اضافہ ہوچکا ہے۔