اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے گرفتار 10 ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔
سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی کے گرفتار کیے گئے 10 ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے شیر افضل مروت ، عامر ڈوگر ، احمد چٹھہ ، زین قریشی اور شیخ وقاص اکرم کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی زبیر خان ، اویس حیدر ، احد علی شاہ ، نسیم علی شاہ اور یوسف خان کےپروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے سنگجرانی جلسہ میں قانونی خلاف ورزیوں کے بعد پی ٹی آئی اراکین کو گرفتار کیا گیا تھا۔