ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار روپے ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا دام 1972روپے اضافے سے 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز اضافے سے 2524 ڈالرز فی اونس ہے