این اے 171 رحیم یارخان 3 میں ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے جس کے بعد اب پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے حلقہ این اے 171رحیم یارخان 3 میں ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم کا وقت 12 بجے ختم ہو گیا ہے ،حلقہ میں سات امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مخدوم طاہر رشیدالدین اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حسان مصطفی ایڈووکیٹ کے درمیان سخت مقابلہ ہے ۔
حلقہ میں پولنگ 12 ستمبر کو پولنگ ہوگی جبکہ حلقہ میں کل 5 لاکھ 26 ہزار 9 سو 73 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز 2لاکھ 88ہزار113 اور خواتین ووٹرز 2لاکھ 38ہزار 860 ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن ممتاز مصطفی ایڈووکیٹ کے انتقال پر یہ نشست خالی ہوئی تھی ۔۔
حلقہ میں 2700 پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ کے روز سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی حلقہ کو سکیورٹی کے لحاظ سے 4 سیکٹرز اور 23 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے پولیس 301 پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی ایلیٹ فورس اور کیو آر ایف کے دستے بھی تعینات ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے