لاہور داتا دربار سے اغواء ہونے والی لڑکی کو پڈعیدن سے بازیاب کروا لیا گیاہے ۔
پولیس کے مطابق لاہور داتا بار سے اغوا ہونے والی لڑکی پڈعیدن تھانہ پہنچ گئی ہے ، لڑکی ماموں سے ناراض ہو کر داتا دربار پر پہنچی جہاں سے ایک خاتون بیٹی بنا کر رکھوں گی کا جھانسہ دے کر پڈعیدن لیکر آگئی ۔
لڑکی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پڈعیدن لاکر میرا زبردستی نکاح کرادیا،میں ابھی اپنے گھر لاہور جانا چاہتی ہوں،میری عمر 14 سال ہے ، پڈعیدن کے گاوں میں عدنان نامی لڑکے سے زبردستی نکاح کروایاگیا۔دوماہ سے گھر میں قید کررکھاتھا مار پیٹ اور تشدد بھی کرتے تھے،میری والدہ کا انتقال ہوچکاہے، ماموں کے پاس لاہور میں رہتی تھی۔