کوہاٹ میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے منصوبوں پے بات چیت کے لئے گرینڈ یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑّی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
نوجوانوں نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاک فوج کے غیر متزلزل جذبے کی تائید کی اور لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
یوتھ فورم نے علاقے میں پاک فوج کی جانب سے تعلیم و صحت سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں کاوشوں کو سراہا
میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی ، جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ کنونشن کے مہمان خصوصی تھے
مہمان خصوصی نے ملکی ترقی میں نوجوانوں کے نمایاں کردار کو مثالی قرار دیا اور سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پروپیگنڈے کے اثرات سے بچنے پر زور دیا
نوجوانوں نے پاک فوج کی فتنتہ الخوارج کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا
نوجوانوں نے فورم کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا