اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرحسن محمود کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ڈاکٹرحسن محمود کو تھانہ سنگجانی منتقل کردیا، ڈاکٹرحسن محمود ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جارہے تھے۔ ڈاکٹرحسن محمود کو اسلام آباد میں داخلے کے وقت حراست میں لیا گیا۔ ڈاکٹر حسن محمود پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف آج سنگجانی کے مقام پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے کےلیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔ کنٹینرز پر مشتمل بڑا اسٹیج تیار کیا ہے، مختلف علاقوں سے کارکنان رات کو ہی جلسہ گاہ پہنچ گئے۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے مقام سے مشکوک بیگ ملا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ مشکوک بیگ چیک کررہا ہے، جلسہ گاہ کے مقام پرسیکیورٹی سخت کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔