پاکستان کرکٹ ٹیم کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے پہلے دستے کا فٹنس ٹیسٹ فیصل آباد میں مکمل ہوگیا۔
ہفتہ کو سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے پہلے گروپ میں 12 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا جن میں عرفان نیازی، حارث روف ، محمد حارث ، شاداب خان، شاہین شاہ ،امام الحق، عباس آفریدی، عثمان خان،اسامہ میر اور زمان خان شامل تھے۔
فٹنس ٹیسٹ میں دو کلو میٹر رننگ، اسپرنٹ اور جم سیشن شامل تھے جبکہ تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ بہترین رہا۔
ذرائع کے مطابق ٹرینرز نے تمام کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے بعد داد دی۔
اسامہ میر اور شاداب خان نے دو کلومیٹر رننگ وقت سے پہلے مکمل کی، دو کلومیٹر کا حتمی وقت 9 منٹ رکھا گیا تھا۔
تمام کھلاڑیوں نے رننگ ٹیسٹ نو منٹ سے قبل طے کیا۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 9 ستمبر کو ہوگا۔