بانی تحریک انصاف عمران خان نے عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفی منظور کرکے سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل نامزد کردیا۔
عمران خان نے پارٹی سٹرکچر کے حوالے سے اہم فیصلے کر لئے، سابق وزیراعظم نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔
عمران خان نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کر دی اور انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا،سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس میں بیرسٹر گوہر چیئرمین ، عمر ایوب کے سیکرٹری جنرل کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا تاہم بعد ازاں سنی اتحاد کونسل میں قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔