اسلام آباد سیف سٹی سسٹم اور پولیس انٹرنل ریکارڈ ہیک ہو نے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں سائبر حملہ آوروں کی جانب سے سیف سٹی اور اور انٹرنل ریکارڈ کو ہیک کیا گیا، سائبر حملہ آوروں نے اسلام آباد پولیس کا اہم ریکارڈ حاصل کر لیا۔
حملوں کے سدباب کے لیے پولیس میں 39 سائبر ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ماہرین سیف سٹی میں تعینات ہوں گے، خصوصی تربیت دی جائے گی۔ پولیس نے سیف سٹی اور ویب سائٹس کے پاسکوڈز تبدیل کر دیئے۔