اسرائیل کے بڑے اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسرائیل کے پاکستان سے تعلقات قائم کرنے کے لئے موزوں ترین شخصیت ہیں۔
بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی بلاگر اینور بشیروا نے اپنے بلاگ میں بانی پی ٹی آئی اور اسرائیل کے تعلقات کا ذکر کیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے جس میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا اشارہ دیا گیا ۔
بلاگر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گولڈ اسمتھ فیملی سے قریبی تعلق بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل سے متعلق رویہ بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی منفرد پوزیشن تعلقات اور اسٹریٹجک سوچ اسرائیل پاکستان تعلقات کو متاثر کرسکتی ہے اگر چہ بانی پی ٹی آئی کو اس قسم کی تبدیلی لانے کی کوشش میں چیلنجز اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
اسرائیلی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مغرب اور اسلامی دنیا کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کی بانی پی ٹی آئی میں صلاحیت ہے ۔ اسرائیلی بلاگر نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کے لیے فری ہینڈ دیا جائے۔