دو روز کی تیزی کے بعد سونےکی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل صرافہ اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونےکےقیمت میں دوہزار روپےکی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،جس کےبعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگیا
اس کےعلاوہ 10 گرام سونےکی قیمت میں 1714 روپےکی کمی ہوگئی ،10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 2497 ڈالر ریکارڈ کیا گیا