لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات کےنتائج کا اعلان کردیا گیا۔لاہور امتحانات میں کامیابی کا تناسب 57 فیصد رہا،ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبہ نے امتحان دیا، 97ہزار100پاس ہوئے
لاہوربورڈ کے مطابق لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 48فیصد،لڑکیوں کا تناسب 65 فیصد رہا۔پری میڈیکل، پری انجینرنگ میں سب سے زیادہ طلبا پاس ہوئے
دوسری جانب گوجرنوالہ میں امتحان میں مجموعی طورپر138180 اُمیدواروں نے شرکت کی۔جس میں 70702 کامیاب قرار پائے،کامیاب امیدواروں کی شرح تناسب 51.17فیصد رہی،۔
اپنے نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے بھی نتائج کا اعلان کردیا۔امتحان میں 27 ہزار 896 امیدوار پاس، 35 ہزار848 فیل ہوئے۔طلبہ و طالبات کی کامیابی کا تناسب43.66فیصد رہا۔طالبات کی کامیابی کی شرح50.74،طلبہ کی 33.09فیصد رہی۔امتحان سے1500امیدوار غیرحاضر رہے،۔
سرگودھا امتحانات میں کل 50 ہزار224 امیدوارشریک ہوئے۔جس میں 30 ہزار842 کامیاب قرار پائے۔امتحانات میں کامیابی کا تناسب 61.41فیصد رہا
ملتان بورڈآف انٹرمیڈیٹ نےبھی گیارہویں جماعت کےنتائج کااعلان کردیا۔امتحان میں کل 73635 طلباء وطالبات نےشرکت کی۔کامیاب ہونے والے طلباوطالبات کی تعداد 42772رہی۔ امتحانات میں کامیاب طلباء کی مجموعی شرح 58 فیصد رہی۔