قومی احتساب بیورو (نیب) نے گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کیس میں ایک ارب 10 کروڑ روپے کی رقم وصول کرلی، جو عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
نیب نےجی ڈی اے کیخلاف اگست 2023 میں انکوائری شروع کی تھی ۔ 2017 میں صوبائی حکومت نے 14 ریسٹ ہاؤس جی ڈی اے کے حوالے کئے جنہیں گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے آؤٹ سورس کررکھا تھا۔
معاہدوں کے مطابق 5 ریسٹ ہاوسز کے سالانہ کرایہ میں 15 فیصد اضافہ ہوناتھا جسے کم کرکے 7 فیصد کردیا گیا ۔ نیب کی کاوش سے معاہدے 15 فیصد سالانہ اضافے پر بحال ہوئے۔ نیب نے شنگریلا ہوٹل کی زمین کی لیز بھی نئی شرائط پر بحال کروا دی ہے۔