ہری پور کے علاقہ غازی میں دو مختلف واقعات میں دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور کی تحصیل غازی میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے نہر میں جاگرا اور جان کی بازی ہار گئے جبکہ دوسرے واقعہ میں تربیلہ غازی پہائی کا رہائشی 20سالہ نوجوان ڈوب گیا، جمال ناصر تیراکی کرتا ہوا دریائے سندھ کے گہرے پانی کی نذر ہو گیا، تربیلہ غازی کے رہائشی دونوں نوجوانوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے ۔