6 ستمبر 1965 کی شام پاک فضائیہ بھارتی ایئر بیس پٹھانکوٹ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی اور پاک فضائیہ کے سکوارڈن نمبر 19 نے صرف 23 منٹ میں بھارتی فضائیہ کے سکوارڈن نمبر 23 کو خاکستر کر ڈالا۔
پشاور ائیر بیس سے 257 کلومیٹر دور پٹھانکوٹ ایئربیس پر حملہ بہت بڑا چیلنج تھا،شام ساڑھے پانچ بجے حملہ شروع ہوا، چھ بجے پٹھانکوٹ ایئربیس راکھ کا ڈھیر تھی، فضائی معرکے میں پاک فضائیہ نے رن وے پر کھڑے کھڑے سات مگ 21 سمیت 13 بھارتی جنگی جہاز تباہ کر ڈالے، پاک فضائیہ نے بغیر کسی نقصان کے پٹھانکوٹ ائیر بیس کو پوری جنگ کی مدت کے لیے ناکارہ بھی بنا دیا۔برق رفتار حملے کی وجہ سے کوئی بھارتی جنگی جہاز اڑنے بھی نہ پایا۔
ایئر مارشل راگھوندرن نے کہا کہ بھارتی پائلٹ جہاز اڑانے کی بجائے پاک فضائیہ کے حملے سے چھپتے رہے،حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ ہمیں خندقوں میں چھپ کر جان بچانی پڑی، پاک فضائیہ کے طیارے شدید اینٹی ایئر کرافٹ فائر کے باوجود بلا خوف و خطر ہمارے پرخچے اڑاتے رہے۔