عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ کمی ہوئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 0.53 سینٹ کمی کے بعد 85.85 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.54 سینٹ کم ہوکر 87.40 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطین جنگ کے باعث گزشتہ تین روز کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل فلسطین کشیدگی میں اضافے کے باعث ایران سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کے ساتھ ایشیائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 4.18 ڈالر یا 4.94 فیصد بڑھ کر 88.76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی یا اضافے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔