جنگ کے 6 ویں روز کیپٹن اسلام احمد خان، میجر فخر عالم خان، میجر محمد منیر خان، میجر محمد سرور اور کیپٹن خالد حمید لودھی نے جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
کیپٹن اسلام احمد خان مقبوضہ کشمیرمیں اکھنور میں دیوی پور کے مقام پر بہادری سے لڑتےہوئے مادر ملت پر قربان ہوئے،میجرفخر عالم خان نے اکھنور میں بہادری سے لڑتے ہوئےدشمن کی 14 آرٹلری گنز پر قبضہ کیا، ان کے ٹینک کو دشمن کا گولا لگا جس سے وہ شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔
میجر محمد منیرخان بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کے علاقے میں اندر تک چلے گئے اسی دوران انہیں اینٹی ٹینک رائفل کا برسٹ لگا اور نجلے چک کے قریب سینے پر گولی کھا کر جان، جان آفریں کے سپرد کردی
میجر محمد سرور بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کی صفوں کو چیرتے ہوئے اکھنور کی جانب بڑھ رہے تھے مگر جب وہ صرف 6 میل دور تھے تو ان کے ٹینک میں گولا لگنے سے آگ بھڑک اٹھی اور وہ شہید ہو گئے۔
کیپٹن خالد حمید لودھی اور جوڑیاں میں فتح کےجھنڈے لہرانے کے بعد اپنے حتمی ہدف اکھنور کی جانب گامزن تھے مگر دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے
کیپٹن اسلام احمد خان، میجر فخر عالم خان، میجر محمد منیر خان، میجر محمد سرور اور کیپٹن خالد حمید لودھی کا نام جنگ ستمبر 1965 ء کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا