انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ۔
انگلش کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کپتان جوز بٹلر آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔
ای سی بی کے مطابق بٹلر دائیں پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہیں جس کے باعث وہ ٹی 20 سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
انجری کے باعث رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ون ڈے سیریز میں بھی جوز بٹلر کی شرکت مشکوک ہے۔
بٹلر کی غیر موجودگی میں فل سالٹ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز 11 ستمبر سے ہوگا جبکہ 5 ون ڈے میچز کی سیریز 19 ستمبر سے کھیلی جائے گی ۔