وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کی منظوری دےدی ہے ، دہشتگردی کےشبےمیں کسی بھی مشکوک شخص کوحراست میں لیا جاسکے گا۔
انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کیلئےقانون سازی کی جائےگی،ترمیم سےسیکیورٹی فورسزکودہشتگردی کیخلاف موثرآپریشن کیلئےقانونی تحفظ ملےگا،انٹیلیجنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنےوالےاداروں پرمشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔