پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہوا ۔
یاد رہے کہ بدھ کو کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 77 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 25 پیسے پر برقرار ہے ۔