6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جب پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے متحد ہو کر دشمن کے حملے کو ناکام بنایا۔
6 ستمبر کے حوالے سے شہداء کے لواحقین نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ"پاک فوج نے بہت قربانیاں دیں ہیں اور انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے"،"افواج پاکستان کے خلاف جو پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے اسکی میں مذمت کرتی ہوں"۔
شہیدکی بیٹی نےکہا"مجھےبہت فخر ہےکہ میرے بابا نےاس وطن کے لئے اپنی جان قربان کی" ،"میں نے اپنےبابا کو کبھی نہیں دیکھا لیکن میری امی بتاتی ہیں کہ میرےبابا بہت اچھےانسان تھے"،"میں بڑی ہو کر اپنے بابا کی طرح پاک فوج میں شمولیت اختیار کروں گی"،"یہ جو ڈیجیٹل دہشتگردی چل رہی ہے یہ عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کر رہی ہے"
"میرا قوم کے لیے پیغام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی افواہوں پر یقین نہ کریں اور وہ پاک فوج پر یقین رکھیں کیونکہ وہ ملکی بہتری کے لیے کوشاں ہیں"
شہید کی والدہ نے کہا"میرا بیٹا بہت اچھے اخلاق کا مالک تھا اور بہت نڈر تھا"،"میرے بیٹے کی شہادت کے بعد پاک فوج نے ہمارا بہت خیال رکھا اور ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا"،"مجھے اپنے بیٹے کی بہت یاد آتی ہے لیکن جلد ہی میں اس سے دوسرے جہاں میں ملوں گی"۔
والد نےکہا"6 ستمبر کےدن جس طرح پاک فوج کے جوانوں نے ملک کے لیے قربانیاں دیں میرے بیٹے نے بھی ایسے ہی ملک کے لیے اپنی جان قربان کی"۔
بیٹے نےکہا"میرے بابا مجھے 6 ستمبر کےحوالے سے بتاتے تھےکہ کیسےدشمن ملک بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور پاکستانی فوج نے ان کے حملے کو ناکام بنایا"،"میرے بابا کی طرح میں بھی اپنے ملک کے لئے جان قربان کرنے سے دریغ نہیں کروں گا"۔
شہید کی بیوہ نےکہا"ہمارے عظیم پاک فوج کےجوانوں نےاس ملک کے لئےجان قربان کی اورملک کے دفاع کے لئےہمیشہ کرتے رہیں گے"،"صدام بہت بہادر اور نڈر تھا اور ہمیشہ سے ملک کے لئےکچھ کرنے کا عزم رکھتا تھا۔