نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورہ پر لندن پہنچ گئے ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بدھ کو برطانیہ کے سرکاری دورہ پر لندن پہنچے اور ہیتھرو ائیرپورٹ پر برطانوی حکام نے ان کا استقبال کیا ۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی ایئرپورٹ موجود تھے۔
نائب وزیراعظم برطانوی ہم منصب انجیلا رینر اور وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی سے ملیں گے۔
اسحاق ڈار کی سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے بھی ملاقات طے ہے جبکہ وہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔