وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کہتے ہیں حکومت کی چار، پانچ ٹیمیں بجلی کی قیمتوں پر ریلیف کیلئے کام کررہی ہیں، رواں سال سردیوں میں گیس کی قمیت بھی نہیں بڑھائیں گے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو میں وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ بجلی قیمتوں، جینکوز، سرکلر ڈیٹ اور کپیسٹی پیمنٹس پر الگ الگ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ امید ہے جو پیکج لے کرآئیں گے اس سے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیس سپلائی کے حوالے سے سردیوں میں ایک بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔ سردیوں میں بجلی کی کھپت کم ہونا بھی بڑا مسئلہ ہے۔ سردیوں میں بجلی کا استعمال بڑھانے پر کام جاری ہے۔ اگربجلی قیمتیں کم کرکےگیس کی قیمتیں بڑھائیں توسردیوں میں بجلی کھپت بڑھ سکتی ہے۔ رواں سال سردیوں میں گیس کی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔ ریکوڈک پر جلد مثبت خبر آئے گی۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر اٹھارہ ارب کے جرمانےکی بات درست نہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت ہے، صوبے کے مسائل کا سیاسی حل نکالنا ضروری ہے۔ فرنٹیئرریجن میں سب کمپنیوں کو طے شدہ طریقے کے تحت سیکیورٹی دی جاتی ہے۔
مصدق ملک کا کہناتھا کہ ہیٹرز،چولہے گیس کے بجائے بجلی پر منتقل کریں تو کیپسٹی پیمنٹ سے بچا جا سکتا ہے،ہر دس روز کے بعد سعودی وفود کے ساتھ ملاقات کرتا ہوں،گرین ریفائنری کیلئے کمرشل رپورٹ دسمبر میں سامنے آئے گی،دنیا بھر میں پیٹرو کیمیکلز کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے،گرین فیلڈ ریفائنری میں 50 فیصد پیٹروکیمیکل،50 فیصد پیٹرولیم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کو ایک ایڈوانس مرحلے میں لے کر جا رہے ہیں،ریکوڈک پر ہم نان ڈسکلوژر ایگریمنٹ میں ہیں، ریکوڈک پر جلد مثبت خبر آئے گی۔
ان کا کہناتھا کہ سولرپررپورٹ جلد وزیراعظم کو پیش کی جائےگی،ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر 18 ارب کےجرمانےکی بات درست نہیں ہے ، آئی پی گیس پائپ لائن پر پاکستان پر جرمانے کا تاحال کوئی تخمینہ نہیں،بلوچستان مسئلےکاحل صرف ریکوڈک نہیں بلکہ لوگوں کیلئےہوناچاہیے۔
مصدق ملک کا کہناتھا کہ بلوچستان کے مسائل کا سیاسی حل نکالنا ضروری ہے، بلوچستان میں بیرونی مداخلت ہے،فرنٹیئرریجن میں سب کمپنیوں کوطےشدہ طریقےکےتحت سیکیورٹی دی جاتی ہے،رواں سال سردیوں میں گیس کی قمیت نہیں بڑھائیں گے