وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2025 کا مسودہ تیار کر لیاہے ، کابینہ سےمنظوری کے بعد درخواستوں کی وصولی اعلان کیا جائےگا۔
سیکرٹری وزارت مذہبی امور ذوالفقارحیدر نے کہاہے کہ سعودی ہدایات کےمطابق حج انتظامات کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائےگا، پاکستانی عازمینِ حج کی جسمانی صحت کامطلوبہ معیاریقینی بنائیں گے۔
سعودی ڈپٹی وزیر حج ڈاکٹر بدر نے سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر سے مشاورتی اجلاس میں بریفنگ دی ، عازمینِ حج کی آسانی کیلئےسعودی پاک بین الوزارتی رابطے مزید موثر اور تیز تر کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ۔
مشاورتی اجلاس میں گزشتہ حج انتظامات سمیت حج 2025 کی تیاری اور سعودی تعلیمات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور مشاعر مقدسہ میں بلا اجازت داخلے اور غیر قانونی حج کی ممانعت پر موثر آگاہی پر اتفاق کیا گیا ۔
سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ عازمینِ حج کو سعودی وزارتِ حج کے براہ راست رابطہ اور شکایات نمبر سے آگاہی دی جائے گی۔