ڈیزل کے وافر ذخیرے کے باعث ملک میں آئل سپلائی چین متاثر ہونے کا خطرہ ہے،چار بڑی آئل ریفائنریز نے سیکرٹری پیٹرولیم کو خط لکھ کر خبردار کردیا۔
بڑی آئل ریفائنریزنےسیکرٹری پیٹرولیم کوخط میں کہا ملک میں ڈیزل کا 50 روز سے زائد کا ذخیرہ موجود ہے،اس وقت ڈیزل کا ذخیرہ 7 لاکھ 70ہزارٹن تک پہنچ چکا ہے،مزید ڈیزل درآمد کیا گیا تو ملک میں ڈیزل سپلائی میں تعطل آجائے گا۔
آئل ریفائنریز نےمزیدکہاکہ حکومت ستمبر کےدوران ڈیزل کی درآمدات کومعطل یا ملتوی کرے،فوری طور پراس مسئلے کاحل نہ نکالا گیا تویہ معیشت کےلیےنقصان دہ ثابت ہوگا، ریفائنریوں نے خط میں ڈیزل کے ضرورت سےزیادہ ذخیرے پراحتجاج بھی کیا۔