پاک فوج کی جانب سے کمراٹ میں ریسکو آپریشن کیا گیا،جہاں کراچی سے آئے ہوئے سیاح کو ہیلتھ ایمرجنسی کی وجہ فوراً ہیلی کاپٹر پر پشاور پَہُنچا دِیا گیا۔
محمد عابد خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ کراچی سے کمراٹ آئے تھے اور فلیش فلڈز اور خراب موسم کی وجہ سے پھنس گئے تھےمحمد عابد خان کے پاس ادویات کی کمی ھو رہی تھی جس کی وجہ سے ان کی صحت کو خطرہ تھا
پاک فوج نے خبر ملنے پر فوراً ہیلی کاپٹر روانہ کیا جس نے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا،بروقت ریسکو آپریشن پر فیملی نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا،کہا"28 اگست کو کمراٹ پہنچے تھے ، 29 اگست کو فلیش فلڈز کی وجہ سے پھنس گئے" "بیماری کی وجہ سے ہم نے پاک فوج سے ریسکیو کیلئے اپیل کی۔ پاک فوج نے ہماری آواز پر لبیک کہا۔
مزید کہا ہماری دوائیاں بھی ختم ہو رہی تھی۔ پاک فوج کا رسپانس قابل تحسین ہے،"ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نےہمیں بروقت ریسکیو کیا۔
"میں اور میرے شوہر دونوں بیمار ہیں۔پاک فوج نے بہت اچھے سے ہماری مدد کی اور ہمارا خیال رکھا،"اللہ تعالیٰ پاک فوج کو مزید عزت اور کامیابی عطا کرے ۔ آمین