مرغی کے گوشت کی نئی فی کلو قیمت 552 روپے مقررکر دی گئی، لاہور انتظامیہ نے سبزی وفروٹ کے نئے نرخ بھی جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائیلر گوشت کی قیمت میں کمی کے بعد ضلعی انظامیہ نے نئی فی کلو قیمت 552 روپے مقررکر دی۔ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 980 مقامات کی چیکنگ، 3 مقدمات کا اندراج، 3 گراں فروشوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
دوسری جانب مٹر کی قیمت میں 20 روپے کی کمی، 340 سے کم ہو کر 320 روپے ہوگئی، پیاز کی قیمت 5روپے بڑھ کر 145 روپے ہوگئی، آلو کی قیمت 85 روپے، ٹماٹر کی قیمت 100 روپے برقرار ہے۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ انتظامی افسران قیمتوں میں خلاف ورزی پر سخت ایکشن لے رہے ہیں۔ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں۔