سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ماڑی پیٹرولیم نے قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔
ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ماڑی پیٹرولیم نے سندھ گھوٹکی سےگیس کےنئے ذخائردریافت کیے۔ اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ ان ذخائر سے ابتدائی طورپریومیہ ایک کروڑ 11لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔
ماڑی پیٹرولیم کے مطابق ماڑی پیٹرولیم نے تیل و گیس کی تلاش کیلئے 1016میٹر گہرا کنواں کھودا، جس کے بعد سندھ کے غازیج ٹو کنویں سے11.1 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی ہے۔
ماڑی پیٹرولیم کے مطابق تیل وگیس کی تلاش کے لیے 1016 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا جس کے بعد ذخائر دریافت ہوئے۔