بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کر دیاہے جس پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ فٹنس کی ڈیمانڈ کرتی ہے،شکست پر بے حد مایوسی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کپتان شان مسعود کا کہناتھا کہ بولر ہو یا بیٹر پانچ دن کے لیے فٹنس ضروری ہے ،دونوں اننگز میں ایک فاسٹ بولر سے محروم ہوئے،،ٹیسٹ کرکٹ فٹنس کی ڈیمانڈ کرتی ہے،شکست پر بے حد مایوسی ہے ، میچ فنش نہ کرنے کی روایت سے پیچھا چھڑاناہوگا،بنگلادیش کے خلاف دونوں میچز میں جیت کا موقع ملا،ہم نے ناکامیوں سے سبق نہیں سیکھا۔ ان کا کہناتھا کہ اب بھی دورہ آسٹریلیا کی طرح مواقع سے فائدہ نہیں اٹھاسکے،آسٹریلیا میں اچھی کرکٹ کھیل کرفنش نہیں کرسکے تھے۔