لاہور کے گودام سے اسی کروڑ روپے کی مالیت کے سمگل شدہ آٹو پارٹس برآمد کر لئے گئے۔
کسٹم انفورسمنٹ نےلاہور کے علاقے پرانا راوی پل میں کارروائی کرتے ہوئے گودام سے اسی کروڑ روپے مالیت کے سمگل شدہ آٹو پارٹس کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔
حکام نے سمگل شدہ سامان قبضہ میں لےکر کسٹم وئیر ہاؤس منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے جانب سے قومی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں ملک بھر میں سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔
حکام کی جانب سے اور ڈالر ، پٹرول اور دیگر اشیا کی سمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف کاررائیاں کی جارہی ہیں۔