حکومت اور یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کے درمیان آخر کار 8 روز کے بعد مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور حکومت نے ملازمین کو سٹورز بند نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مذاکراتی ٹیم کا کہناتھا کہ وزیرصنعت اورسیکرٹری نے ادارے کو بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، دونوں نےیقین دہانی کرائی ہےکہ کسی ملازم کونہیں نکالیں گے۔ عارف شاہ کا کہناتھا کہ حکومت کاشکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نےہمارے مطالبات مان لئے ہیں ۔ہمارےجواندرکےمسائل ہیں وہ بھی حل ہوں گے، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورکاتعاون کرنےپربھرپورشکریہ اداکرتےہیں۔