عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں آج سونے کی قیمت مستحکم رہی ۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی 10 گرام قیمت اور فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
پیر کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2 ہزار 503 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔