صوبےکی جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے9 جامعات کے امیدواروں کے انٹریوز مکمل کرلیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق11 جامعات کے امیدواروں کو وائس چانسلرز کے انٹرویوز کے لیے بلایا گیا تھا9 امیدواروں کو پنجاب کی جامعات کے لیے منتخب کرلیا گیا جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف نارووال کے امیدواروں کو وزیراعلی پنجاب نے مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی( یو ای ٹی )لاہور، بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) ٹیکسلا اور خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان کے وائس چانسلرز سمیت9 جامعات کے وائس چانسلرز کو فائنل کرلیا گیا ہے۔
چند روز میں 9 جامعات کے مستقل وائس چانسلرز کے نوٹیفیکشن جاری کردیئے جائیں گے۔