پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج 3 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرول فی لیٹر 3 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈھائی روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہوکر نواسی ڈالر فی بیرل تک آچکی ہے۔
وزیراعظم کی حتمی منظوری سے نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 15 روز کیلئے ہوگا۔