خارجی دہشت گردوں کی سرزمین پاکستان پر موجودگی کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا
ان انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابیاں ملیں ،ہلاک دہشت گردوں میں خوارج کا اہم سرغنہ ابو ذر عرف صدام بھی شامل ہے۔،بریگیڈ کمانڈر فرنٹیر کورکا کہنا ہے کہ خوارج افغانستان سے کوہ سفید سےہوتے ہُوئےپاکستان کی وادی تیراہ میں داخل ہوئے ،ہمارے جوانوں نے فتنۃالخوارج کی دراندازی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،خارجی دہشت گردوں نے تیراہ میں مختلف مخفی ٹھکانے بنا رکھے تھے، پاک فوج کے متحرک دستوں نے خوارج کےخلاف مؤثرکارروائی شروع کی ۔علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کا مشن سونپا گیا
بریگیڈ کمانڈر ایس ایس جی کا کہنا ہےکہ مربوط حکمت عملی کےتحت اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ مقامی آبادی اور پاک فوج کا نقصان کم سے کم جبکہ دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جائے،
اللہ کے فضل و کرم اور جوانوں کی بہادری کی وجہ سے ہم نے خوارج کو زبردست نقصان پہنچایا اور ان کی اعلی قیادت کو ختم کر دیا،ہمارا مشن ہے کہ آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے
کمپنی کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہمیں مشن سونپا گیا کہ وادئ تیراہ میں موجود خوارج کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے جس کے لئے ایس ایس جی اور لائیٹ کمانڈو کو وادی میں اتاراگیا،یہ ایک مشکل مشن تھا جس میں موسم اور پیاس کی شدت کے باوجود پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کو نقصان پہنچایا
ہم نے اِن آپریشنز میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ،اللہ کے فضل و کرم، قوم کی دعاؤں اور جوانوں کے جوش و جذبہ سے ہمیں فتح حاصل ہوئ،فتنۃالخوارج کیخلاف سیکیورٹی فورسز اپنی عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے کوشاں اور پر عزم ہیں