قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کو افواج پاکستان کی جانب سے ایک نایاب تحفہ دیا گیا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان میں منی فری لانسنگ ہب کا قیام کردیا گیا۔گورمنٹ بوائز ہائیرسیکنڈری سکول ضلح غذر کےعلاقے پھنڈر میں یہ فری لانسنگ ہب قائم کیا گیا،
سکول کےپرنسپل شاہین بیگ نےپاک فوج کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئےکہا کہ،بہت کم دنوں میں ہمیں یہ فری لانسنگ ہب مکمل کر کے دیا گیا،پاک فوج کی جانب سے یہ ہب ہمارے لیے ایک تحفہ ہے کیوں کہ ہمیں اسکی بہت ضرورت تھی۔
ہمیں انٹرنیٹ بھی مفت فراہم کیا گیا ہے جسکے تحت ہمارے ہونہار طالب علم بہت آگے جائیں گے،ہم پاک فوج کے بہت شکر گزار ہیں،علاقہ مکینوں اور نوجوانوں نے افواج پاکستان اور ایس آئی ایف سی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا