منہاج القرآن انٹرنیشنل کی41ویں عالمی میلادکانفرنس15ستمبرکومینارپاکستان پرہو گی۔
لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مینارپاکستان کا دورہ کیا، رہنماؤں نے اسٹیج، پنڈال، داخلی راستوں، سیکیورٹی، پارکنگ و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
منہاج القرآن کی41ویں عالمی میلادکانفرنس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے مینار پاکستان کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15ستمبر کو مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، مصر، بحرین، کویت اور ایران سے مذہبی اسکالر شرکت کریں گے۔
نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل جواد حامد کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ عالمی میلاد کانفرنس امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی،عالمی میلادکانفرنس کے انعقاد کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو درخواست دے رکھی ہے۔