حکومت نےنئےبجٹ کی منظوری کےدوماہ کےاندروفاقی ترقیاتی پروگرام میں 300 ارب روپےکی کٹوتی کردی ہے۔
حکومت پاکستان نے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں کٹوتی کے جاری کر دہ دستاویزات کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کاحجم 1400ارب روپےسےکم کرکے1100ارب روپےکردیا گیا ہے،ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں 50 ارب روپےکی کٹوتی کردی گئی ہے۔
وفاقی ترقیاتی پروگرام میں کٹوتی کے جاری کر دہ دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹیرنزکی اسکیموں کا بجٹ 75 ارب 77 کروڑ سے کم ہوکر 25 ارب 77 کروڑرہ گیا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فنڈز کا تخمینہ100 ارب سے بڑھا کر 400 ارب روپےکردیاگیا ہے۔
Federal Development Program Deduction Documents by Farhan Malik on Scribd
حکومت کی جانب سے دستاویزت کے مطابق بجلی کے منصوبوں کیلئے فنڈز176ارب سےکم کرکے104ارب روپے کر دئیے گئے ہیں،موٹرویز، ہائی ویز، پلوں کیلئے فنڈز161ارب سے بڑھا کر180ارب روپے کردئیےگئےہیں،ڈیمزاورنہروں کیلئے فنڈز 259ارب سے کم کرکے 184ارب روپےکردئیے گئےہیں۔
حکومتی دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترقیاتی فنڈز 35ارب روپے سےکم کرکے24ارب روپے کردئیے گئے ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) کے فنڈز 66ارب سےکم کر کے61ارب روپے کردئیے گئےہیں۔
وفاقی ترقیاتی پروگرام میںکٹوتی کے جاری کر دہ دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ وزرت منصوبہ بندی کےفنڈز 60ارب سےکم کرکے51ارب روپے کردیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے فنڈز 76ارب روپےسےکم کرکے 25ارب روپے کردیا گیا ہے۔