امیر بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث احسن شاہ کی آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر احسن شاہ کی اہلیہ ، طیفی بٹ ، گوگی بٹ اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
امیر بالاج قتل کیس کے ملزم احسن شاہ کی اہلیہ کیساتھ لیک آڈیو کال سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنی بیوہ سے کہہ رہا تھا کہ میں بہت جلد جیل سے باہر آرہا ہوں ، رہا ہوتے ہی ایک ماہ کیلئے سعودی عرب چلا جاوں گا ، میں جیل کا بہت بڑا فنکار بن چکا ہوں جس پر اہلیہ نے جواب دیا کہ فنکار تو آپ پہلے ہی بہت بڑے تھے۔
لازمی پڑھیں۔ امیر بالاج قتل کیس کے ملزم احسن شاہ کی اہلیہ کیساتھ مبینہ آڈیو سامنے آگئی
اپنی گفتگو میں احسن شاہ کا کہنا تھا کہ میں شکیل بٹ کا کام تمام کر کے باس کو تحفہ دوں گا۔
یاد رہے کہ سی آئی اے کے سب انسپکٹر شکیل بٹ نے احسن شاہ کو گرفتار کیا تھا۔
View this post on Instagram
آڈیو کال لیک ہونے کے بعد معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور پولیس افسر شکیل بٹ کی مدعیت میں اچھرہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق بالاج ٹیپو کیس کے بعد گوگی بٹ اور طیفی بٹ جانی دشمن بن گئے ہیں اور جان لیوا دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق گوگی اور طیفی بٹ نے احسن شاہ اور اسکی اہلیہ کے ذریعے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی اور آڈیو لیک ہونے پر ملزمان نے احسن شاہ کو بھی قتل کروا دیا۔
پولیس نے احسن شاہ کی آڈیو لیک کامقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔